گھریلو جھگڑے میں جنونی شخص نے حاملہ بیوی کو باندھ کر جلا ڈالا

میاں بیوی میں آئے دن جھگڑا ہوتا تھا، امرتسر کی پنکی کے ہاں تین ماہ بعد جڑوا بچے متوقع تھے،رپورٹ

ہفتہ 20 اپریل 2024 16:23

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک شخص نے گھرئلو جھگڑے کے بعد حاملہ بیوی کو بستر سے باندھ کر جلا ڈالا۔ سکھ دیو واردات کے بعد بھاگ گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پنکی اور سکھ دیو میں آئے دن جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ جمعہ کو گھر میں جھگڑے کے دوران سکھ دیو نے مشتعل ہوکر پنکی کو، جو 6 ماہ کی حاملہ تھی، بستر سے باندھ کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں اس نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔الٹرا سائونڈ رپورٹس کے مطابق اس کے ہاں ڈھائی ماہ بعد جڑوا بچوں کی ولادت متوقع تھی۔

متعلقہ عنوان :