پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بحال

دبئی میں بارشوں کے باعث فضائی آپریشن 4روز سے متاثر تھا‘ذرائع

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔ایئر لائنز ذرائع کے مطابق دبئی میں بارشوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر تھا، 4روز سے پاکستان سے یو اے ای فلائٹ آپریشن معطل تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی یومیہ 8پروازیں دبئی جاتی ہیں، پی آئی اے کی 4روز میں 31پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں مسلسل تین دن تک گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں کے پیشِ نظر متعدد شہر زیرِ آب آ گئے تھے۔