جیکب آباد اور کشمور پولیس کا ڈکیتوں اور اغوا کاروں کے خلاف مشترکہ آپریشن، 10 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) جیکب آباد اور کشمور پولیس کا ڈکیتوں اور اغوا کاروں کے خلاف مشترکہ آپریشن، 10 مشتبہ افراد گرفتار، ڈاکوؤں کے ٹھکانے مسمار کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور کشمور پولیس نے دونوں اضلاع کے ملحقہ علاقوں میں اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مچھو بنگلانی اور اس کے گینگ کے کارندوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا پولیس نے آپریشن کے دوران 10 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران کئی ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے نذر آتش کیا گیا، جیکب آباد پولیس کے مطابق آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور جدید مشنری کے ساتھ جیکب آباد اور کشمور اضلاع کی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا، ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ کے مطابق جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور امن امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں وقتاً فوقتاً آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :