صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت کا ہدف 40 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے،سیکرٹری زراعت پنجاب

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت 40 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کی جائے گی۔کپاس کی کاشت و پیداوار کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کا ر لائے جارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملتان میں کپاس کی فصل کے بارے میں منعقدہ دوسرے اجلاس میں صورت حال کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے مزید کہا کہ ڈویژنل ڈائریکٹر کپاس کی کاشت و پیداوار کے ہدف کے حصول کیلئے فیلڈ میں جاری سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں۔ اہداف کے حصول کیلئے جاری فیلڈ سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی، غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل وڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں اور کپاس کی کاشت کیلئے  زرعی مداخل،نہری پانی کی فراہمی و دیگر متعلقہ مسائل کمیٹیوں میں اجاگر کئے جائیں تاکہ انتظامیہ کے تعاون سے ان پر قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسانوں کا معاشی استحصال کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔خریف سیزن کے دوران یوریا کھاد کی وافر سپلائی کیلئے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ کپاس کی کاشت اور پیداوار میں جنوبی پنجاب کا 90 فیصد سے زائد حصہ ہے۔کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے آئی پی ایم ماڈل پر عملدرآمد کیا جائے گا۔کپاس کی فصل پر ابتدائی 60دن تک کسی قسم کے بھی کیمیکل کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :