سرگودھا میں بھی شاعر ِمشرق مفکر ِپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا 85 واں یوم ِوفات کل منایا جائے گا

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ملک کی طرح سرگودھا میں بھی شاعر ِمشرق مفکر ِپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا 85 واں یوم ِوفات آج 21 اپریل 2024ء کو عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سرگودھا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شاعر ِمشرق مفکر ِپاکستان علامہ اقبال ؒکے حوالہ سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریری مقابلہ جات، سیمینارز، مذاکرے اور پروگرام منعقد ہونگے۔ حکم الاُمت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ21 اپریل 1938؁ء کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :