تیز زفتارموٹرسائیکل سوارٹرالر سے ٹکراکرموقع پر جانبحق

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:54

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) رینالہ خوردکےنواحی گاؤں کا رہائشی 40 سالہ موٹر سائیکل سوار میاں خاں شرقی بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ضروری کاروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :