عوام الناس کی سہولت کے لیے صوبائی مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ کل بلوچستان کے حلقہ پی بی 20 خضدارIII, پی بی 22 لسبیلہ اور پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سنٹر میں عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ اُن کے شکایت کے بروقت اًزالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے فون نمبر081-9204413اور Email address: [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔