الیکشن ڈیوٹی سے متعلقہ ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے والے

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میںالیکشن ڈیوٹی سے متعلقہ ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے والے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ٹرینگ سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی فہرستیں فراہم کر دی ہیں جن سے مختلف اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز نے جواب طلبی کر لی ہے