یو ای ٹی پشاور ‘ ’’یوتھ روبو ٹیک 24 ‘‘ نام سے میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف انجینئر نگ ٹیکنا لو جی پشاور میں تین روزہ ''یوتھ روبو ٹیک 24 ''کے نام سے ملکی سطح کے میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ میکاٹرانکس انجینئرنگ حیات آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقادنیشنل سنٹر آف روبوٹکس اینڈ آٹومیشن یوای ٹی پشاور کے زیر اہتمام ہوا۔

جس میں پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں بشمول کامسیٹس((COMSATS، ایئر یونیورسٹی،غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(GIKI)،یوای ٹی ٹیکسلا، HITECH ہائیٹیک یونیورسٹی، ہزارہ یونیورسٹی، اور دیگرکئی تعلیمی اداروں سے پانچ سو سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مختلف مقابلے اور تفریحی سرگرمیاں ہوں گی اور خیبر پختونخواکے نئے ضم شدہ اضلاع کے طلباء کے لیے مفت رجسٹریشن کے ساتھ تین روزہ STEM ورکشاپ بھی ہو گی۔

(جاری ہے)

''یوتھ روبو ٹیک24 ''ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (DOST) خیبر پختونخوا،ڈائر یکٹر یٹ یوتھ افیئر خیبر پختونخوا، بینک آف خیبر، UBL اور Storm Fiber Ltd کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت اور فنی تعلیم جناب عبدالکریم تورڈھیرتھے۔ عبدالکریم تورڈھیرنے اپنے خطاب میں گزشتہ تین سالوں سے یوتھ روبو ٹیک ایونٹ کے انعقاد پر یوای ٹی پشاور کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے نوجوانوں کو ان کے تخلیقی خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان کے کی مالی امدادمیں مکمل تعاون کی یقین دہا نی کی اور حکومت کی جانب سے اسٹارٹ اپس کے لیے دیے جانے والے قرضوں اور گرانٹس کے بارے میں بھی آگاہی دی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دیں اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت یونیورسٹیوں کے ساتھ مشترکہ تعاون سے تربیت اور سرٹیفیکیشن کورسس کا بھی آغاز کرے گی۔

پروفیسر ڈاکٹر طاہر خان چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میکیٹرونکس انجینئرنگ نے کہا کہ تین روزہ ایونٹ میں adrenaline-fueled Robowar اوMini Robo War سے لے کر اسٹریٹجک سومو ریسل اور سنسنی خیز آف روڈ آر سی ریسنگ تک کئی دلچسپ سرگرمیاں اور مقابلے شامل ہیں۔ شرکاء LFRs، Robo Futsal، اور مزید کئی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظا ہرہ کریں گے، جو سب کے لیے تجربہ سے بھرپور چیلنجنگ اور متاثر کن ہوگا۔اس موقع پر ڈاکٹر تازہ گل ڈائریکٹر جنرل DOST، پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین سابقہ وائس چانسلریوای ٹی پشاور، پروفیسر ڈاکٹر مصباح اللہ ٹریثرریو ای ٹی پشاور، فیکلٹی ممبران اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔