محکموں کی فعالیت سے ہی حکومتوں کی کامیابی ممکن ہے،نواب ثناء اللہ زہری

صوبائی وزراء بلوچستان کے احساس محرومی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:04

محکموں کی فعالیت سے ہی حکومتوں کی کامیابی ممکن ہے،نواب ثناء اللہ زہری
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے نومنتخب وزراء کو قلمدان تفویض ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بلوچستان کابینہ میں شامل صوبائی وزراء عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے آسانیاں پیدا کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ محکموں کی فعالیت سے ہی حکومتوں کی کامیابی ممکن ہے، صوبائی وزراء بلوچستان کے احساس محرومی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں اور پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزراء اور مشیران چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انڈسٹریز نہ ہونے کے سبب عوام کا انحصار سرکاری محکموں پر ہے نومنتخب وزراء سرکاری محکموں میں میرٹ پر تعیناتیوں پر توجہ دیکر بے روزگاری کے خاتمے پر توجہ دیں۔نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں صوبائی کابینہ اہم کردار ادا کرسکتی ہے بلوچستان حکومت کو عوامی حمایت حاصل ہے امید ہے عوام کے میعار پر پورا اترے گی۔