انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر، زین قریشی ،فرحت عباس، فواد چوہدری سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کر دی

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ اور جلائو گھیرائو کے الزام میں درج مقدمے میں تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر ،پی ٹی آئی کے رہنمائوں زین قریشی اور فرحت عباس ، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماعت پر زین قریشی ، فرحت عباس سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر اپنی حاضری لگائی جبکہ اسد عمر اور فواد چوہدری پیش نہیں ہوئے، ان کے وکلا نے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی ۔

عدالت نے اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کردی اور فریقین کے وکلا کو بھی دلائل پیش کرنے کے لیے طلب کرلیا ۔