وانا ،پاک افغان سرحد انگور آڈہ گیٹ کی بندش بارے احمدزئی وزیر قبائل کے گرینڈ جرگے کا انعقاد

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) ضلع لوئر جنوبی وزیرستان وانا میں پاک افغان سرحد انگور آڈہ گیٹ کی بندش بارے 9اقوام پر مشتمل احمدزئی وزیر قبائل نے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیاگیا جس میں چیئرمین محمد صالح ، تاجربرادری، علماکرام ، قبائلی سرکردہ عمائدین بشمول دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا میزاجان ، مفتی جانامیر، ملک طارق خان، ملک سیدرانور اور ملک عزیزاللہ نیکہاکہ پاک افغان سرحد انگور آڈہ گیٹ بندش سے ضلع لوئر جنوبی وزیرستان میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے اور وانا کے مختلف بازاروں میں گیٹ بندش کے باعث کاروبار انتہائی متاثر ہوا ہے ،ساتھ ساتھ اشیائے خوردنی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے ۔مفتی جانامیر نے کہا کہ عید کے دنوں میں اپر وزیرستان شروانگی نارائی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی ، 21 قیمتی موبائل اور 7 لاکھ روپے چوری کئے حکومت کو چاہئے کہ فوری چوروں کو گرفتار کرے ورنہ قوم اپنا بدلہ ضرور لے گی اور ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔