روانڈا نیشنل پولیس کے اعلی افسران کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
ٍٍٍپنجاب پولیس روانڈا پولیس کو پولیسنگ، آئی ٹی، ٹریننگ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
ہفتہ 20 اپریل 2024 21:45
(جاری ہے)
روانڈا پولیس حکام نے دوران ملاقات کہاکہ ٹریفک مینجمنٹ، انفراسٹرکچر، استعداد کار کے شعبوں میں جدت سے ہمکنار ہونے کیلئے پنجاب پولیس کے تجربات سے استفادہ کے خواہشمند ہیں، روانڈا نیشنل پولیس میں پنجاب پولیس کی طرز پر سمارٹ پولیسنگ، آئی ٹی اصلاحات کے لئے وسیع گنجائش موجود ہے، روانڈا پولیس حکام نے پنجاب پولیس کے ماہرین کو روانڈا کے دورے کی دعوت دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے روانڈا پولیس وفد کو پنجاب پولیس ڈیش بورڈ کی ورکنگ، مانیٹرنگ سسٹم بارے آگاہ کیا، چیف سپرنٹنڈنٹ روانڈا نیشنل پولیس خالد کباشا نے کہاکہ لا اینڈ آرڈر و کرائم کنٹرول، پبلک سروس ڈلیوری میں پنجاب پولیس کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے،روانڈا نیشنل پولیس کے وفد کو پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹرز، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کا دورہ بھی کروایا گیا، چیف سپرنٹنڈنٹ روانڈا نیشنل پولیس خالد باشا نے کہا کہ پنجاب پولیس کے پبلک سروس ڈیلیوری، جدید سہولیات پر مبنی آئی ٹی پراجیکٹس عالمی معیار کے مطابق ہیں،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان سمیت سینئر پولیس افسران اس موقع پرموجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.