مولانا فضل الرحمن کا موقف ملک بچانے کا ہے ،حکم پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،مولانا عبدالرحمن رفیق

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا محمد اشرف جان حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ سراج الدین حافظ شبیر احمد مدنی مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر نے پشین کے کامیاب جلسے کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی آمد سے شکستہ دلوں کو حوصلہ ملا، کارکنوں نے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرکے محبت اور عقیدت کا بھرم رکھا ، نظریاتی ورکرز نے تمام حالات کو پس پشت ڈال کر اپنے قائد کے حکم پر لبیک کہا اور عظیم الشان شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا موقف ملک بچانے کا موقف ہے ان کے حکم پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ عوام کی منشا کے خلاف کوئی بھی عمل کامیاب نہیں ہوگا دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سالار حافظ سید سعداللہ آغا نے انصار الاسلام ضلع کوئٹہ کے سینکڑوں رضاکاروں کو پشین جلسہ میں سیکورٹی کے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دینے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے شعبہ انصار الاسلام کا کردار قابل فخر ہے۔