پاکستان ویمنز کا ویسٹ انڈیز ویمینز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

اتوار 21 اپریل 2024 10:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان ویمنز کی کپتان ندا ڈار نے ویسٹ انڈیز ویمینز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمینز ٹیموں کے درمیان اتوار کو کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ڈیانا بیگ اور ناشرہ سندھ کی جگہ صدف شمس اور ام ہانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز پلینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان ویمینز ٹیم میں وکٹ کیپر منیبہ علی، سدرہ آمین،صدف شمس،بسمہ معروف، کپتان ندا ڈار ،عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، طوبہ حسن، وکٹ کیپر ناجیہ علوی ،ام ہانی اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی ویمینز ٹیم میں کپتان ہیلی میتھیوز، وکٹ کیپر رشدہ ولیمز ،شیمین کیمبل،سٹیفنی ٹیلر،چیڈین نیشن،چنیل ہنری،عالیہ علینہ،زیدہ جیمز،ایفی فلیچر،کرشمہ رامہراک اور شمیلیہ کونیل شامل ہیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض آسٹریلایا کی کلیئر پولوساک اور پاکستان کے عبدالمقیت سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائر ناصر حسین، ریزرو ایمپائر حمیرہ فرح اور میچ ریفری علی نقوی ہیں ۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلے ایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دی تھی۔تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔