میوزک کے شعبے میں مسلسل کام کرتی48 سال بیت چکے ہیں‘ سجاد طافو

حکومت کو خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دینا چاہیے ‘ انٹر ویو

اتوار 21 اپریل 2024 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) سینئرمیوزک ڈائریکٹر اور گٹارسٹ سجاد طافو نے کہا ہے کہ مجھے میوزک کے شعبے مسلسل کام کرتی48 سال بیت چکے ہیں، مجھے 2015میںصدارتی تمغہ امتیاز سے نوازا جا چکاہے تاہم ان 9 برسوں میں میرا کام جاری ہے اورحکومت کو میری خدمات کے اعتراف میں مجھے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ 2016 میں ناروے میں کلچرل فیسٹول میں پرفارم کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ریڈیو پر ملی نغمے پیش کرنے سمیت بہت سا کام کیا ہے ،پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے بہت سے ڈراموں کے ٹائٹل گیت اور بیک گرانڈ میوزک کمپوز کیے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 برسوں سے الحمرا آرٹس کونسل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں بحیثیت گٹار ٹیچر طلبہ کو گٹارسکھا رہاہوں اور الحمرا کے طلبہ کو تیار کر کے دو مشہور بینڈز تیار کیے ہیں جو پرفارمنس دے رہے ہیں۔ ان میں ایک کا نام ’’تین تال بینڈ‘‘اور دوسرے بینڈ کا نام ’’سوال بینڈ‘‘ہے ۔

متعلقہ عنوان :