معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش 24 اپریل کو منایا جائے گا

اتوار 21 اپریل 2024 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) ملک کے معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش 24 اپریل کو منایا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان کی فلمی موسیقی پر 32 سال تک راج کیا۔ احمد رشدی نے فنی سفر کا آغاز 1951 میں بھارتی فلم عبرت کے گیت سےکیاجس کے بعد انہوں نے پانچ سو سے زائد فلموں کے لئے پانچ ہزار گیت گائے اور انہیں جنوبی ایشیا کے پہلے باقاعدہ پاپ سنگر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

احمد رشدی کی گائیکی کے انداز کو خطے کے دوسرے ممالک میں بھی نقل کیا جاتا رہا۔ احمد رشدی نے اپنے کیرئیر کے دوران پانچ مرتبہ نگار ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے جبکہ انہیں وفات کے بعد ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ دہائیوں تک فلمی موسیقی پر راج کرنےوالے احمد رشدی 1983 میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے مگر ان کی آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔ سالگرہ کے موقع پر احمد رشدی کے مداح مختلف تقریبات میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :