بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی پاکستان کے فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد

ْسلمان خان کو بچپن سے دیکھ رہا ہوں، ان کے سامنے مقابلہ کرنا اعزاز کی بات تھی، شاہزیب رند

اتوار 21 اپریل 2024 13:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے پاکستان کے فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد دی ہے اس موقع پر سلمان خان نے پاکستانی فائٹر سے کہا ہے کہ کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو۔سلمان خان نے بہت ہی اچھے اور خوش گوار موڈ میں شاہ زیب رند سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شاہ زیب رند نے کہا کہ سلمان خان کو بچپن سے دیکھ رہا ہوں، ان کے سامنے مقابلہ کرنا اعزاز کی بات تھی۔

دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ 45 مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا تھا۔شاہ زیب نے فائٹ شروع ہوتے ہی لاتوں اور مکوں کے وار کیے جو بھارتی فائٹر رانا سنگھ سہہ نہ سکے اور ایک کونے میں دب کر ہمت ہار بیٹھے، جس کے بعد انہیں ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار دیا گیا۔شاہ زیب نے مقابلہ 20 سیکنڈ میں اپنے نام کیا تھا، پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دی تھی۔