ریاست کے نوجوان ہر مشکل میں اپنے فسلطین بھائیوں کی مدد کرنا اپنا فرض اور 56اسلامی ممالک کی خاموشی کا قرض اتارناچاہتے ہیں ،جمال ظفر خان ایڈووکیٹ

اتوار 21 اپریل 2024 14:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) جمال ظفر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیو غزہ مہم کا آغاز ایک بہتر ین اقدام ہیے اور ہماری ریاست کے نوجوان ہر مشکل میں اپنے فسلطین بھائیوں کی مدد کرنا اپنا فرض اور 56اسلامی ممالک کی خاموشی کا قرض اتارناچاہتے ہیں ۔دارالحکومت مظفرآباد آزاد کشمیر میں فلسطین و غزہ کے مسلمان بھائیوں کی ہر ممکن مدد وان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قائم شدہ سیو غزہ مہم شروع میں ریاست کی عوام مہم میں شامل ہو اپنے حق ادا کریں اسرائیل کے ہاتھوں جن ظلم وستم وبربریت کے شکار فلسطین و غزہ اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون اظہار یکجہتی کریں گے اور یہود ونصار کی مکارانہ سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور مظلوم اسرائیل کے ہاتھوں مسلمان بھائیوں پر ظلم وستم بند کرنے اور انٹرنیشنیلی ان سے رابطے ختم کرنے اور ان کی مصنوعات سے مکمل بائیکاٹ کریں اور آزاد کشمیر وپاکستان بھرمکمل پابند ی عائد کر دی جاہے کے ایف سی کی تمام شاپز کو بند کر دیا جاہیں مظلوم بھائیوں پر قیامت ٹوٹ چکی ہے کل قیامت کے دن کیا جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

مقررین نے تجارتی برادری سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل ملک کی پراڈکٹس کی فروختگی سے بائیکاٹ کریں اور ہم لوگوں کو اپنے گھروں سے بائیکاٹ کرنا چاہیے اور غزہ کے بھائیوں سے عملی مدد کیلئے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔آخر پر شرکا نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں مرد وخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔