کاہنہ میں بیدیاں روڈ پر 37 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا

سکھر کے رہائشی زاہد کو نشہ آور چیز کھلا کر چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ‘ پولیس

اتوار 21 اپریل 2024 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) کاہنہ میں بیدیاں روڈ پر 37 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زاہد نامی شخص کو نشہ آور چیز کھلا کر چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقتول خیرپور سکھر کا رہائشی تھا۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ ایدھی رضاکاروں نے پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔