بھارت کی چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اتوار 21 اپریل 2024 15:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) بھارت کی چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔بھارتی اخبار قومی آواز کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)نے آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستو ں چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ان ریاستوں میں درجہ حرارت 45.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں آئندہ 3۔4 دن تک ایسی ہی حالات برقرار رہیں گے۔مزید براں محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرمی کے دنوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :