طورخم بارڈر پر کارروائی، افغانستان سے آنیوالی کارگو گاڑیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد

اتوار 21 اپریل 2024 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) کسٹم حکام نے طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والی کارگو گاڑیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امپورٹ ٹرمینل میں افغانستان سے آنے والی 2 کارگو گاڑیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد کیا اور 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق غیرملکی اسلحے میں 3 ایم 16رائفل، 2 امریکن پستول، کلاشنکوف کے 4000 کارتوس اور 9 ایم ایم کے 8000 کارتوس بھی شامل ہیں۔کسٹم حکام نے بتایا کہ دونوں کارگو گاڑیاں افغانستان سے داخل ہوئی تھیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔