اسلام آباد سے سعودی شہری اغوا

سعودی سفارت خانے کی اپنے شہری کی بازیابی کی درخواست پر مقدمہ درج

اتوار 21 اپریل 2024 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) تھانہ مارگلہ کی حدود سے سعودی شہری کو اغواء کرلیا گیا۔پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جس میں ایک شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست کے مطابق عبدالوحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغواء کیا۔ غیر ملکی شہری کو اغواء کار سے فوری بازیاب کرایا جائے۔تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارت خانے کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی۔