-الیکشن کمیشن نے قلعہ عبد اللہ میں مسلح افراد کے پولنگ اسٹیشن پر داخلے کا نوٹس لے لیا

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

Uاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ پی بی50 قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کے پولنگ سٹیشن میں داخلے کا نوٹس لے لیا، چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ نے ذاتی طور پر آئی جی بلوچستان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس معاملے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہی