ش*پاکستان ریلوے کا راولپنڈی سے اٹک خورد تک دوبارہ سفاری ٹرین چلانے کا اعلان

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان ریلوے نے سیاحوں کے لئے سفاری ٹرین راولپنڈی سے اٹک خورد دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا،سفاری ٹرین مقامی اور انٹرنیشنل سیاحوں کو راولپنڈی سے اٹک خورد کے درمیان تاریخی اور خوبصورت مقامات دیکھنے کے مواقع فراہم کرے گی،سفاری ٹرین کے مسافر 05 تاریخی ریلوے اسٹیشن کی سیر بھی کر سکیں گے جو 1880 سے 1893 کے درمیان تعمیر ہوئے،سفاری ٹرین کے مسافروں کو مارگلہ پہاڑوں اور پوٹھوہار کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملیں گے،سفاری ٹرین کا مقصد پاکستان کے خوبصورت مقامات اور قدرتی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :