غ*بجلی لوڈ شیڈنگ اب پورا نوشکی کا مسئلہ بن چکا ہے ، زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

ں*نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے جانب سے بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف اجلاس زیر صدارت صدر زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی میر محمد اعظم ماندائی منعقد ہوا۔ اجلاس میں نوشکی کے مختلف فیڈروں کے نمائندے کثیر تعداد میں شرکت کئیے ۔ اجلاس میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے حوالے سے اہم فیصلے کئیے گئے، اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 23 اپریل بروز منگل کو واپڈا کے خلاف احتجاج ہوگا۔ نوشکی، مل اور کیشنگی کے زمینداران سمیت دیہی فیڈروں کے گھریلوں صارفین، سوشل ایکٹیوسٹ اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔۔ اجلاس سے صدر زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی میر محمد اعظم ماندائی، زمیندار ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر میر خورشید احمد جمالدینی، جنرل سیکرٹری مولانا عبد الصمد مینگل، سینئر زمیندار حاجی سلطان محمد جمالدینی، ملک محمد عثمان جمالدینی ، چیرمین حاجی فتح محمد بادینی۔

(جاری ہے)

حاجی محمد اسماعیل ساسولی، مولوی محمد یوسف، حاجی حبیب اللہ سمالانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث زمینداروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ واپڈا کی جانب سے ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے۔ نوشکی کے زمیندار بجلی بل دینے کے باوجود بجلی کم دیا جارہا ہے۔ اس وقت نوشکی کے زمیندار اور گھریلوں صارفین سب متاثر ہوچکے ہیں۔ بجلی لوڈ شیڈنگ اب پورا نوشکی کا مسئلہ بن چکا ہے انہوں نے کہاکہ دیہی فیڈروں کو ٹوٹل تین گھنٹے بجلی دیا جارہا ہے۔

جس سے زمینداروں کے ساتھ عام عوام اور گھریلوں صارفین بھی متاثر ہوچکیہیں۔ بجلی کم ملنے سے پورا نوشکی میں پانی کی شدید قلت اور بحران پیدا ہوچکے ہیں، واپڈا کے خلاف احتجاج میں پورا نوشکی کے عوام اور پولٹیکل پارٹیز کے ورکرز، سوشل ایکٹیوسٹ، گھریلوں صارفین۔ صحافی برادری بھرپور شرکت کریں۔ واپڈا کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کا احتجاجی تحریک 23 اپریل بروز منگل شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔