sلاہور : مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی جزوی طور پر بندش

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

م*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) ضمنی انتخابات کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل رہی۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقوں نسبت روڈ، موچی دروازہ، گوالمنڈی، مصری شاہ، داتا نگر، ڈیوس روڈ، شاہ عالم مارکیٹ ،ریلوے روڈ فیض پارک، ویلنشیا ء ٹائون، واپڈا ٹائون، کاہنہ اور فیروز پور روڈ کے چند علاقوں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل رہی۔باغبانپورہ، مرغی خانہ چوک اور صدر کے کچھ علاقوں میں بھی انٹرنیٹ متاثر رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔