وزیر داخلہ سندھ کا ٹریفک حادثے میں رینجرز اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

عمر کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) نگر پار کے قریب ٹریفک حادثے میں دو رینجرز اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ناگہانی حادثے پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اللہ پاک جاں بحق اہلکاروں کے ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ دکھ کی اس گھڑی میں آپکے ساتھ ہے۔ضیاء الحسن لنجار نے دعا کی کہ واقعہ میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو اللہ پاک جلد شفایاب کرے۔