موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون صوابی کے قریب موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی121 کلوگرام منشیات برآمدکرلی۔ منشیات میں 87 کلو چرس اور 34 کلو افیون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کی جانب سے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھاجس پر ملزمان نے گاڑی موقع سے بھگا دی۔ پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہیں۔ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پہ عمل میں لائی گئی۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد منشیات اے این ایف پشاور کے حوالے کر دی گئی۔