بجلی چوروں کو تین دن کا ٹائم ہے کنڈا مافیا باز آجائیں، حیسکو ایگزیکٹو انجینئر آپریشن وقار جویو

دیگر صورت میں ان کے خلاف ایف آئی اے رینجرز پولیس حیسکو انتظامیہ کی مشترکہ طور پر کارروائی کرے گی

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) بجلی چوروں کو تین دن کا ٹائم ہے کنڈا مافیا باز آجائیں دیگر صورت میں ان کے خلاف ایف آئی اے رینجرز پولیس حیسکو انتظامیہ کی مشترکہ طور پر کارروائی کرے گی بجلی صارفین کیلئے عزت ہے جو بھی ان کا مسئلا ہے میرے پاس آئیں میرے دفتر کے دروازے ان کیلئے کھلے ہوئے ہیں ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار ایکزیکٹیو انجنئیر آپریشن وقار جویو نے اپنے آفیس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ سیکریٹری اور سی او کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اب تک ہم نے بجلی چوروں کے خلاف 60 مقدمات درج کروا چکے ہیں اس کے علاہ بجلی چوروں کے خلاف لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے ہیں ہم نے اب تک ہائر کمانڈ کو 3000 کے قریب بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کیلئے درخواستیں بیج دی ہیں جلد ان کے خلاف بھی مقدمہ درج ہونگے بجلی چور بجلی چوری کرنے سے باز آجائیں اگر بجلی چوری میں حیسکو کا عملہ ملوث پایا گیا تو اب ان کی بھی خیر نہیں ہے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگا ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی ہوگی کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے حیسکو کے بقایاجات فل فلور ادا کریں تاکہ بجلی صارفین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہوسکے اوور لوڈ ٹرانسفارمر کی رپورٹ بنا کر حسیکو چیف کو بیج دی ہے پرانے ٹرانسفارمر اگر خراب ہے تو اس کو ریپر کروایا جائے گا اور اوور لوڈ ٹرانسفارمر کی جگہ دوسرا ایڈیشنل ٹرانسفارمر لگانے کی کوشش کریں گے حیسکو صارفین کو چاہیے کہ وہ ہم سے بھی تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :