ج*جماعت اسلامی ضلع غربی سائٹ کے تحت ایس ایس پی آفس پر احتجاجی مظاہرہ

ڑ*ذاکر عباسی شہید اور شیر عالم شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ گل رحیم علاقے میں جرائم کی شرح میں خطر ناک حق تک اضافہ ہوگیا ہے۔پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

ٍکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) شہید شیر عالم اور شہید ذاکر عباسی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور ضلع میںڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی ضلع غربی سائٹ کے تحت ایس ایس پی سائٹ آفس پر احتجاجی مظاہرہ ۔بڑی تعداد میں عوام کی شرکت۔ احتجاجی مظاہرے سے صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلای گل رحیم، قائم مقام امیر ڈاکٹر نور حق، جنرل سیکریٹری پبلک ایڈ انعام الرحمان، اور یوتھ کے صدر نذر محمد برکی نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

گل رحیم نے اپنے خطاب کیا میں کہا کہ ضلع غربی خصوصا میٹروول ، بنارس، فقیر کالونی ، شیرشاہ اور فرنٹیئر کالونی میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام کی جان و مال محفوظ نہیں۔ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ 28 رمضان المبارک کو میٹروول میں ڈکیٹی کی وارات کے دوارن جماعت اسلامی کے دو کارکنوں ذاکرعباسی اور شیر عالم کو گولیاں مار کی شہید کردیا تھا ،12 دن گزرنے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا ۔ آج کا احتجاج پر امن احتجاج ہے۔ اگر ذاکر عباسی شہید اور شیر عالم شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو جماعت اسلامی سخت لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔