)نوکنڈی ریکوڈک مائیننگ کمپنی کے خلاف مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم نہ کرنے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

اتوار 21 اپریل 2024 21:05

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) نوکنڈی تحریک اتحاد نوجوانان کی اپیل اور انجمن تاجران کے تعاون سے شہر میں ریکوڈک مائیننگ کمپنی کے خلاف مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم نہ کرنے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ہڑتال کی کال تحریک اتحاد نوجوانان نوکنڈی نے دی تھی نوکنڈی بیرک گولڈ کمپنی آر ڈی ایم سی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کیا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی تحریک اتحاد نوجوانان کی اپیل پر انجمن تاجران کے تعاون سے مقامی نوجوانوں کو ملازمتوں پر نظر انداز کرنے کے خلاف بیرک گولڈ آر ڈی ایم سی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی اور ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت تحریک اتحاد نوجوانان کے رہنماؤں نے کیں جس میں شہر کے تمام سیاسی جماعتوں پینلز طلباء سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھرپور شرکت کیں ریلی کے شرکاء نے بیرک گولڈ آر ڈی ایم سی کے خلاف سخت نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء نعرہ بازی کرتے ہوئے آر سی ڈی شاہراہ پر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے جہانگیر بلوچ ڈسٹرکٹ ممبر خان الطاف خان سنجرانی سردار زادہ وحید ایجباڑی سردار زادہ ذوالفقار شیرزئی محمد جان محب افتخار بدوزئی احمد علی برہانزئی ایس اعظم بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک پروجیکٹ تحصیل نوکنڈی میں ہے اور یہاں کے مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نظر انداز کر کے سندھ پنجاب سے تعلق رکھنے والے غیر مقامی لوگوں کی تعیناتی جاری ہے نوکنڈی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے کئی مرتبہ بیرک گولڈ پروجیکٹ کے کمیونٹی افیسران سے اس بابت میٹنگز کی گئیں تو انہوں نے ہر بار یقین دہانی کروائی کہ اس بار نوکنڈی کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا موقع دینگے مگر مقامی نوجوانوں کو ملازمتوں کے حوالے شارٹ لسٹ تک نہیں کی گئیں اور غیر مقامی لوگوں کو انٹرویو اشاعت کے مقرر کردہ ڈیٹ سے پہلے جوائنینگ دی گئی تھی بیرک گولڈ آر ڈی ایم سی میں سب سے پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے کہ انھیں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں اور مقامی تاجروں سے پرچیزنگ کی جائیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیرک گولڈ آر ڈی ایم سی کے زمہ داروں نے غیر مقامی لوگوں کی تعیناتی کا سلسلہ جاری رکھا تو مذکورہ پروجیکٹ کے خلاف سخت احتجاجی تحریک جلسہ دھرنا اور لندن روڈ کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کرینگے