۳پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم حکام کی کامیاب کارروائی، کروڑوں روپے کی غیر ملکی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

اتوار 21 اپریل 2024 22:20

Mپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم حکام کی کامیاب کارروائی، کروڑوں روپے کی غیر ملکی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی.

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کسٹم کلکٹر اپریزمنٹ امجد الرحمان کی خفیہ اطلاع پر کسٹم حکام نے طورخم بارڈر پر افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والی گاڑی نمبر KBL 9154 اور HRT 2482 سے دوران تلاشی تین عدد ایم 16 رائفلز، 2 عددبریٹا پستول ، اے کے 47 کے 4000 کارتوس ، اے کے 47 کے 8 عدد بولٹس، 40 عدد سپرنگ، 5 عدد پستول میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 کارتوس اور ایک پستول بغیر بیرل کے پکڑی گئی ہیں اس موقع پر ڈی سی طورخم کسٹم اسٹیشن حسیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا گیا ہے اور کلکٹر اپریزمنٹ امجد الرحمان اور اے ڈی سی رضوان کی خفیہ اطلاع پر اپریزمنٹ امپورٹ عملہ نے مذکورہ کامیاب کرکے غیر ملکی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ طورخم کسٹم اسٹیشن میں کسی کو یہاں پر اسلحہ، منشیات اور غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ کی اجازت نہیں دینگے اور اسمگلروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرینگی. ۔