Live Updates

پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کردیا، ذیشان ملک

اتوار 21 اپریل 2024 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے کہاہے کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذیشان ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دے کر عوام نے ثابت کر دیا کہ نفرت کی نہیں بلکہ ترقی اور محبت کی سیاست چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے مریم نواز کی عوامی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ ذیشان ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمشیہ کی طرح پنجاب کے عوام کی حقیقی عوام دوست جماعت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام نے پھر سے شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو اپنا لیڈر ثابت کر دیا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات