Live Updates

فلم’ ’کٹی بٹی‘‘ کی ناکامی سے دل گرفتہ ہوکر بالی وڈ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا،عمران خا

پیر 22 اپریل 2024 10:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے بالی وڈ انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے۔عمران خان آخری مرتبہ کامیڈی رومینٹک فلم ’کٹی بٹی‘ میں نظر آئے تھے جو 2015 میں ریلیز کی گئی۔

(جاری ہے)

اداکار نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’کٹی بٹی‘ کی ناکامی سے وہ بہت زیادہ دل گرفتہ ہوئے اور انہوں نے بالی وڈ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ وہ فلم ان کے کیریئر کی آخری فلم ثابت ہوگی۔واضح رہے کہ عمران خان نے متعدد فلموں جانے تو یا جانے نہ، دہلی بیلی، آئی ہیٹ لًو اسٹوری اور میرے برادر کی دلہن میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات