مسلم حکمرانوں کو کھل کر آزادی فلسطین کا پرچم بلند کرنا چاہیے‘متحدہ علما ء کونسل

مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمرانوں کی لاپرواہی کی شدید مذمت کرتے ہیں شاید ان کے دل پتھر ہو چکے ہیں

پیر 22 اپریل 2024 11:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کو کھل کر آزادی فلسطین کا پرچم بلند کرنا چاہئے،سات ماہ سے غزہ پر بم و بارودبرسانے کے باوجود اسرائیل اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا،مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمرانوں کی لاپرواہی کی شدید مذمت کرتے ہیں شاید ان کے دل پتھر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج پوری دنیا فلسطینی مجاہدین اور عوام کی جرات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کر رہی اور اسرائیل کی درندگی، سفاکیت کے خلاف ہوچکی ہے۔ اس لئے پورا یقین ہے کہ عنقریب فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی بربادی یقینی ہونی ہے،ظلم کے سامنے خاموش رہنا بھی ظالم کی حمایت کا ایک انداز ہوتا ہے۔ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اب اسرائیل کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔