پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر انتظام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی 27،29اور30اپریل کو ہوگا، ڈائریکٹرآرٹس کونسل محمد سلیم قیصر

پیر 22 اپریل 2024 12:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال کے زیر انتظام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی 27,29اور30اپریل کو تمام اضلاع میں ہوگا جس میں 14 سال سے 30 سال تک کے نوجوان حصہ لے سکیں گے۔یہ بات ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل محمد سلیم قیصر نے ضلعی سطح کے ان مقابلہ جات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ مقابلہ موسیقی کے تحت ضلع اوکاڑہ میں 27اپریل،ضلع پاکپتن میں 29اور ضلع ساہیوال میں 30 اپریل کو مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقابلہ جیتنے والوں کے لئے پہلا انعام 20 ہزار،دوسرا انعام 15 ہزار جبکہ تیسرا انعام 10 ہزار روپے دیا جائے گا۔ضلعی مقابلوں کے فاتح گلوکار ڈویژنل لیول کے مقابلے میں اپنے اضلاع کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن فارم ویب سائیٹ pac.punjab.com.pk سے یا آرٹس کونسل کے دفتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کے لئے مزید معلومات کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل محمد وسیم اکرم سے 03057364362 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔\378