پنجاب حکومت کا 6 ماہ میں کسانوں کو سبسڈی پر1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز فراہم کرنے کا فیصلہ،طریقہ کار کا اعلان جلد ہوگا

پیر 22 اپریل 2024 12:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) پنجاب حکومت نے صوبے میں زرعی انقلاب ، پانی، بیج،کھادوں اور دیگر زرعی مداخل کی بچت کےلئے آئندہ 6 ماہ میں فیصل آباد ڈویژن سمیت متعدد اضلاع میں کسانوں کو سبسڈی پر 1 ہزار اور آئندہ 2 سالوں میں 2 ہزار لیزر لینڈ لیولرز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، طریقہ کار کا اعلان جلد کرکے اہل کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت صوبے میں زرعی ترقی اور کسان و کاشتکار کی خوشحالی کےلئے کئی اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ماڈرن ایگریکلچر سنٹرز قائم کرکے کسانوں کو ون ونڈو کی سہولت، معیاری زرعی مداخل کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی، کرائے پر مشینری ، زرعی خدمات اور زرعی قرضے کی سہولت سے بھی مستفید کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ معیاری، ساف ستھرے اور صحتمند بیج کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کی روشنی میں زرعی تحقیقی اداروں کے ذریعے موسمی تبدیلیوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بیجوں کی پیداوار کو 4 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 5 لاکھ ٹن کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :