سٹی ٹریفک پولیس نے مہمان کرکٹ ٹیموں کی لاہور آمد کے موقع پر ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے

پیر 22 اپریل 2024 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پاکستان اور مہمان کرکٹ ٹیموں ٹیم کی لاہور آمد کے موقع پر ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے اسی سلسلے میں ائیر پورٹ سے مال روڈ،جیل روڈ کا وزٹ کیا،عمارہ اطہر نے ٹیم کی موومنٹ کے دونوں روٹس کا جائزہ لیا اور موومنٹ کے وقت ائیرپورٹ سے پی سی ہوٹل مال روڈ تک ڈائیورشن کروائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کم سے کم وقت کیلئے روڈز کو ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا۔عمارہ اطہر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موومنٹ کے دوران مال روڈ، کینال روڈ،جیل روڈ پر سفر کرنے سے گریز کریں بلکہ شہری راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سنتے رہیں،شہری مزید رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15 پر کال کر سکتے ہیں۔