کراچی ، ایل پی جی فلنگ اسٹیشن پر ڈاکوئوں کی ایک منٹ میں واردات،ایل پی جی دکاندار کیساتھ گاہکوں کو بھی لوٹا

پیر 22 اپریل 2024 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایل پی جی فلنگ اسٹیشن پر دو ڈاکو اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزموں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں واردات کی اور فرار ہوگئے۔ڈاکوؤں نے ایل پی جی دکاندار کے ساتھ گاہکوں کو بھی لوٹا۔ویڈیو میں پینٹ شرٹ میں ملبوس ڈاکوں کے چہرے بھی واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات دو روز قبل پیش آئی تھی، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ واردات میں مبینہ طور پر 60 ہزار روپے لوٹے گئے۔