ماں کی جانب سے 2ماہ کی بچی کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہی: سارہ احمد

پیر 22 اپریل 2024 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے ماں کی جانب سے 2ماہ کی بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماں کی جانب سے 2ماہ کی بچی کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، میاں بیوی کے گھریلو جھگڑے پر ماں نے 2ماہ کی بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمدنے کہا کہ والدین اپنے جھگڑوں میں بچوں کو مارنے کی بجائے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیں۔