مسلح ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے خواجہ اسلام روڈ پر لوٹ مارکے دوران نوجوان کوگولیاں مارکر لہولہان کردیا

پیر 22 اپریل 2024 21:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) مسلح ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے خواجہ اسلام روڈ پر لوٹ مارکے دوران نوجوان کوگولیاں مارکر لہولہان کردیا مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا پولیس ابھی تک ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محمد نگرکا رہائشی حماد ولد بلال اپنے دوست عبداللہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہا تھا جب وہ خواجہ اسلام روڈ پر پہنچا تونامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے روک کر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تواس نے مزاحمت کی تواتھرے ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے حماد کوبری طرح زخمی کردیا واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی توڈاکوفرارہوچکے تھے پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کوپکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :