Live Updates

سابق چیئرمین پی اینڈ ڈی کو سرکاری رہائش گاہ میں مزید توسیع دینے کی سمری مسترد

پیر 22 اپریل 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق چیئرمین پی اینڈ ڈی اورنگزیب خان کے زیر قبضہ سرکاری رہائش گاہ کے قبضہ میں مزید رتوسیع دینے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے سرکاری گھر پولیس کی مدد سے خالی کروانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی اینڈ ڈی جو ملازمت سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں نے تاحال سرکاری گھر خالی نہیں کیا جبکہ یہ گھر ایک سابق مرحوم چیف سیکرٹری کی بیوہ کو الاٹ کیا جا چکا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گھر پر قابض سابق چیئرمین پی اینڈ ڈی کو گھر خالی کرنے کے متعدد بار نوٹس دئیے گئے لیکن انہوں نے گھر خالی نہیں کیا

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات