بلوچستان کے شاہراہوں پر بھی موٹروے پولیس کی چالانوں کے بارے میں ہمارے ٹرانسپورٹروں کے جائز مسئلے پیش کریں گے ، حاجی نور محمد شاہوانی

پیر 22 اپریل 2024 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا اجلاس آج ٹرک اڈا میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت جرنل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ نے کی اجلاس میں حاجی محمد حنیف شاہوانی حاجی نور احمد شاہوانی حاجی سیف اللہ شاہوانی سہیل خان کاکڑ حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی حاجی محمد گل کاکڑ جعفر خان کاکڑ ملک نور خان کرد اور حاجی روزی خان مندو خیل نے شرکت کی اجلاس میں ٹرانسپورٹروں کے مختلف مسائل زیر غور ائے جس میں اہم مسئلہ گزشتہ روز قلات میں ڈرائیوروں کے ساتھ موٹروے پولیس کی جانب سے ڈبل چالان اور ڈرائیوروں سے بدتمیزی کا مسئلہ اہم قرار دے دیا گیا جس کے لیے قلات میں موٹروے پولیس سے ٹرانسپورٹرز کی قلات میں میٹنگ رکھی تھی اس کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا اس وجہ سے ک بلوچستان گڈ زٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی ملک سے باہر ہے انشاء اللہ 23 اپریل کو وہ پاکستان پہنچ رہے ہیں صدر حاجی نور محمد شاہوانی کی امد کے بعد موٹروے پولیس کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے جس میں قلات سمیت بلوچستان کی باقی شاہراہوں پر بھی موٹروے پولیس کی چالانوں کے بارے میں ہمارے ٹرانسپورٹروں کے جائز مسئلے پیش کریں گے ۔