سید رضوان ہاشمی صدر پاکستان مسلم لیگ برطانیہ، عذرا قاضی خان صدرمسلم لیگ شعبہ خواتین برطانیہ کی مسلم لیگ ہاؤس آمد

پیر 22 اپریل 2024 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدرسید رضوان ہاشمی ،پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین برطانیہ کی صدر عذرا قاضی خان کی مسلم لیگ ہاؤس آمد پرپاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین صوبائی وزیر انڈسٹریز و سرمایہ کاری پنجاب کے کوآرڈینٹر راجہ شہزاد نے مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری عزیزہ سعید،شعبہ خواتین لاہور کی صدرثناء رزاق ،مسلم لیگی رہنما نازیہ ہمایوں اور محمود ڈار کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گدستے دیئے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈینٹر راجہ شہزاد نے کہا کہ بیرون ملک پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداران پاکستان کے سفیر ہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں بیرون ملک پاکستانیوں کی کاوشوںسے ملک کے صنعتی شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے اور بیرون ملک خدمات سرانجام دینے والے کثیر زرمبادلہ ملک کو بھجوارہے ہیں جس سے پاکستان میں خوشحالی آئی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین کو عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ قائدین کی قیادت میں مسلم لیگ مضبوط فعال اور مستحکم کردار ادا کررہی ہے۔