Live Updates

ٹھٹھہ میں اسماعیلی کمیونٹی پر تشدد کرنے کا نوٹس لیا جائے، آئی ایل ایف

چیف جسٹس ہائی کورٹ عاقل احمد عباسی سے سانحہ ٹھٹھہ کی عدالتی تحقیقات کی اپیل کرتے ہیں، اسماعیلی کمیونٹی

پیر 22 اپریل 2024 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) آئی ایل ایف کے رہنما جمشید علی خواجہ ایڈوکیٹ، سلمان فرہاد، ذیشان علی خواجہ ایڈوکیٹ، بیئرسٹر جعفر عباس جعفری، عمیر علی خواجہ، فاروق ہاشوانی و ودیگر نے مشترکہ بیان میں ٹھٹھہ میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ رات کی تاریخی میں پولیس کی جانب سے اسماعیلی کمیونٹی اور جماعت خانے (ورشہر) میں حملہ کرنے، خواتین کو ہراساں کرنے، جماعت خانے میں جوتوں سمیت داخل ہونے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں، ایس پی ٹھٹھہ، ڈاکٹر عمران خان، ایس پی سجاول عبدالخالق پیرزادہ، ڈی ایس پی ذوالفقار قائم خانی اور ان کی پرائیویٹ ٹیم کو فوری گرفتاری اور دہشتگردی 7ATA کے تحت FIR درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعہ کے بعد اسماعیلی کمیونٹی میں خوف و ہراس اور شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ جس کے باعث اسماعیلی کمیونٹی ٹھٹھہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب عاقل احمد عباسی سے اسماعیلی کمیونٹی نے عدالتی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایل ایف کی ترجمان سسیلیا جیمز نے اسماعیلی کمیونٹی کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں ہم عالمی اداروں سے بھی رابطہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات