بھارت سے آئے سکھ یاتری گور و واپس روانہ ہو گئے

پیر 22 اپریل 2024 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) وساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے 2400سکھ یاتری گور و کی د ھرتی کی حسین یادیں ہمراہ لیے واپس روانہ ہو گئے۔واہگہ بارڈر پر پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان و صوبائی وزیر سردار رامیش سنگھ اروڑا و، PSGPCممبران اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم و دیگر افسران نے مہمانوں کو تحائف و نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا،میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی لیڈر سردار کلونت سنگھ نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کے بے حد مشکورہیں پاکستان اقلیت نواز ملک ہے،ہمیں یہاں پر طرح کی سہولیات میسر تھیں۔

پاکستان میں جتنی عزت دی اسے بیان کرنا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

دہلی گور و دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے جتھہ لیڈر سردار دلجیت سنگھ نے کہا کہ ہمارے اعزا ز میں جو پروگرام منعقد کیے گئے وہ قابل تعریف ہیں لاہوریوں کا پیار مثالی ہے وزیر اعلی پنجاب نے جوعزت بخشی وہ قابل تحسین ہے۔ پردھان PSGPCسردار رامیش سنگھ اروڈا نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل اور تعلیم و روزگار سمیت تمام سہولیات یکساں میسر اور پوری دنیاں پر عیاں ہیں۔

ایک خاتون کو PSGPCکی سیکرٹری جنرل تعینات کر کے عزت بخشی ہے۔ ٹرسٹ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائز رانا شاہد سلیم نے کہا کہ ہم ہمسایہ ملک سے آنے والے مہمانوں کی مہمان نوازی کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں وفاقی و صوبائی حکومت نے یاتریوں کے لیے بہترین اقدامات کیے اور تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی کا کہنا ہے کہ میڈیا نے وساکھی کی بھر پور اور مثبت کوریج کی جس پر بھارتی مہمان بھی میڈیا کے شکر گزار ہیں،یہی وجہ ہے کہ مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا اور پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔

دریں اثنا گور دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کے دوران بھارتی سکھ یاتری جنگیر سنگھ ولد جرنیل سنگھ ہارٹ اٹیک آنے کے سبب ریسیکور ٹیم نے فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسکی موت کی تصدیق کر دی،ڈیڈ باڈی بھارتی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دی گئی۔