صدر ایران ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر خوش آمدید کہتے ہیں ،علامہ شبیر حسن میثمی

پیر 22 اپریل 2024 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاہے کہ ہم صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں دونوں برادر ہمسایہ ممالک دیرینہ، مذہبی، تاریخی، سخاوتی اور علاقائی تعلقات کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں دونوں اسلامی ملکوں کی عوام کے دل بھی آپس میں جڑے ہوئے ہیں جس پر پاکستانی عوام رئیس جمہوری اسلامی ایران کو چشم ماروشن دل ماشاد کہتے ہیں ،ایران کے صدر کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جمہوری اسلامی ایران کا جرات مندانہ کردار متکبرین جہاں کے لیے دو ٹوک پیغام اور مظلومین مستضفین کے دلوں کی دھڑکن اور ڈھارس کا باعث ہے اس دورے سے پاک ایران تعلقات مزید مستحکم ہوں گے یہ دورہ باہمی تجارت کے فروغ اور مضبوط معیشت کوآگے بڑھانے کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :