چیف جسٹس آزاد کشمیر کا چوہدری لطیف اکبر کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 22 اپریل 2024 19:40

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان،سینئر جج سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس خواجہ محمد نسیم، ایڈہاک جج سپریم کورٹ جسٹس مسعود اے شیخ نے سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی وسینئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب و بلندی درجات کے لئے دعا کی۔