سمبٹ ،بارشوں سے بوسیدہ مکان کی چھت منہدم ،2سالہ بچہ جاں بحق ،لڑکی زخمی

پیر 22 اپریل 2024 19:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سمبٹ میں بارشوں سے بوسیدہ مکان کی چھت منہدم ہونے سے 2سالہ بچہ جاں بحق اور جواں سال لڑکی شدید زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

حادثہ رات کے وقت پیش آیا جہاں محمد شیرین کے کچے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر دو سالہ محمدولدعابداللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ پندرہ سالہ لڑکی مسماة(س) دختر محمد شیرین زخمی ہوگئی ۔ ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے لاش اورزخمی لڑکی کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے ۔